6 اگست، 2018، 5:09 PM

ٹرمپ، نیتن یاہو اور محمد بن سلمان دنیامیں عدم اعتمادی اور بحران کا سبب ہیں

ٹرمپ، نیتن یاہو اور محمد بن سلمان دنیامیں عدم اعتمادی اور بحران کا سبب ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو اور سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو دنیا میں بے اعتمادی اور بحران کا اصلی سبب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام، عراق ، فلسطین اور یمن در حقیقت امریکہ ،اسرائیل و سعودی عرب کی بربریت کامنہ بولتا ثبوت ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ  محمد جواد ظریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو اور سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو دنیا میں بے اعتمادی اور بحران کا اصلی سبب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام، عراق ، فلسطین اور یمن در حقیقت امریکہ ،اسرائیل و سعودی عرب کی بربریت کامنہ بولتا ثبوت ہیں ۔

ایرانی وزير خارجہ نے صحافیوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران نے مختلف مواقع پر حساس مرحلوں سے عبور کیا ایک دور میں ہمارے تمام شہر دشمنوں کے میزائلوں کی زد میں تھے ہم نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے سخت شرائط سے عبور کیا۔ آج بھی انقلاب اسلامی ایران حساس شرائط سے عبور کررہا ہے۔ امریکہ نے ہمیشہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کا حربہ استعمال کیا ہے اور آج بھی وہ اقتصادی پابندیوں کی دھمکی دے رہا ہے لیکن آج اسے ایران کے خلاف عالمی حمایت حاصل نہیں ہے ۔ ایران نے عالمی سطح پر امریکہ کو تنہا کردیا ہے۔ ایران کے خلاف آج کوئی بھی امریکہ کی بات سننے کے لئے تیار نہیں۔ لیکن اس کے باوجود ایران کے خلاف امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کا گٹھ جوڑ اور معاندانہ پالیسیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ، نیتن یاہو اور بن سلمان تینوں  دنیا میں عدم اعتمادی ، دہشت گردی اور عدم استحکام پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ امریکی صدر عالمی معاہدوں کو توڑ کر دنیا میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں جبکہ اسرائيلی وزير اعظم اور سعودی عرب کے ولیعہد بن سلمان کی فلسطین اور یمن کے خلاف کھلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور یہ تینوں افراد دنیا میں عدم اعتمادی کا مظہر ہیں۔

News ID 1882835

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha